Back to Articles
Zamanay k hisaab SE Nahi ! Sunnat k mutabiq Jeo !

زمانے کے مطابق نہیں، سنت کے مطابق جیو

June 19, 20263 min read13 viewsBy Mohsin Moten

آج کل بہت سے لوگ دوسروں کو مشورہ (Advice) دیتے ہیں کہ اپنی شخصیت (Personality) بدل لو، اپنا مزاج (Nature) بدل لو، اتنے سادہ نہ بنو، زمانے کے ساتھ چلو اور خود کو لوگوں کے مطابق بنا لو۔

حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو ایک الگ شخصیت (Personality)، الگ مزاج (Nature) اور الگ صلاحیتوں (Abilities) کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے، اسی لیے صرف لوگوں کے کہنے پر خود کو بدل دینا ضروری نہیں ہوتا۔

اگر کوئی آپ کو کہے کہ اپنی شخصیت (Personality) میں تبدیلی لاؤ تو فوراً اس کی بات مان لینے کے بجائے اپنا جائزہ (Self-Assessment) لیں۔ خود سے سوال کریں کہ میرا چلنا پھرنا، میرا اٹھنا بیٹھنا، میرا لوگوں کے ساتھ رویہ (Behavior) اور میری زندگی کا انداز کیا رسول اللہ ﷺ کی سنت (Sunnah) کے مطابق ہے یا نہیں؟

اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں فرماتا ہے:

"یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ (Best Example) موجود ہے۔"

(سورۃ الاحزاب: 21)

جب خود اللہ تعالیٰ رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے اسوۂ حسنہ (Best Role Model) قرار دے رہا ہے، تو پھر ہمیں کسی اور معیار (Standard) کی ضرورت نہیں رہتی۔ حضور ﷺ کا ہر لمحہ، ہر عمل، ہر عادت اور ہر رویہ ہمارے لیے بہترین مثال ہے۔ جس شخصیت کی تعریف خود اللہ تعالیٰ فرمائے، اس سے بہتر شخصیت اور نمونہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔

اس لیے ہمیں یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ لوگ ہمیں کیسا بنانا چاہتے ہیں، بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں کیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ کی زندگی اور آپ کا کردار (Character) سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ہے تو پھر صرف لوگوں کو خوش کرنے کے لیے خود کو بدلنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ لوگوں کی پسند اور ناپسند بدلتی رہتی ہے، لیکن اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات ہمیشہ کامل اور بہترین رہتی ہیں۔

البتہ اگر ہمارے اندر کوئی ایسی عادت (Habit)، رویہ (Behavior) یا سوچ موجود ہے جو سنت کے خلاف ہے، تو پھر خود کو بدلنا چاہیے۔ لیکن یہ تبدیلی (Change) لوگوں کی خوشی کے لیے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور رسول اللہ ﷺ کی پیروی (Following) کے لیے ہونی چاہیے۔

ہمیں ہر وقت اس فکر میں نہیں رہنا چاہیے کہ لوگ کیا کہیں گے، کیا سوچیں گے یا ہمارے بارے میں کیا رائے (Opinion) رکھیں گے۔ ہمیں صرف یہ دیکھنا چاہیے کہ جو میں کر رہا ہوں، کیا اس سے اللہ تعالیٰ راضی ہے اور کیا میں رسول اللہ ﷺ کی سنت پر چل رہا ہوں؟

کیونکہ کامیابی (Success) اللہ دیتا ہے، عزت (Respect) اللہ دیتا ہے، اور لوگوں کے دلوں میں محبت (Love) بھی اللہ ہی ڈالتا ہے۔ جب انسان کی زندگی نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق ہو جاتی ہے تو سنت میں اللہ نے عزت رکھی ہے، سنت میں اللہ نے لوگوں کے دلوں کی محبت رکھی ہے، اور سنت میں ہی حقیقی کامیابی رکھی ہے۔

یاد رکھیں!

زمانے کے مطابق بدلنے والے بہت مل جائیں گے، لیکن کامیاب وہی ہے جو اپنی زندگی کو سنتِ رسول ﷺ کے مطابق سنوار لے۔

تحریر: محسن موٹن

Mohsin Moten

Retail Business Expert · Motivational Speaker · Writer