Back to Articles

وسیم اکرم دنیا بھر میں "سوئنگ کا سلطان" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس سال ان کا حج کا سفر بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ گفتگو رہا۔

June 19, 20261 min read1 viewsBy Mohsin Moten

حج کے اس سفر سے کچھ دن پہلے کراچی سے لاہور کے سفر میں ہماری رفاقت رہی۔ اس دوران مختلف موضوعات پر ایک بہت خوبصورت اور یادگار گفتگو ہوئی۔ کاروبار کے ساتھ ساتھ دینی موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔ خاص طور پر دین کے ساتھ وابستہ کھلاڑیوں اور اہلِ دین کے حوالے سے گفتگو نہایت دلچسپ اور دل کو چھو لینے والی تھی۔

اس پوری گفتگو کے دوران میں نے یہ محسوس کیا کہ وسیم بھائی دل کے ایک بہت خوبصورت انسان ہیں۔ وہ دین سے محبت کرتے ہیں، اہلِ دین سے محبت کرتے ہیں اور دیندار لوگوں کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ ہماری گفتگو میں سعید انور، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد اور دیگر ان کھلاڑیوں کا ذکر بھی آیا جو تبلیغ دین کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وسیم بھائی ان شخصیات سے کافی متاثر ہیں اور ان کے دل میں ان کے لیے خصوصی محبت اور احترام پایا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ جب کسی کے دل میں دین کی محبت ڈال دیتا ہے تو وہ اپنی صلاحیتوں، وسائل اور اثر و رسوخ کو بھی خیر کے کاموں میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔

اللہ تعالیٰ وسیم بھائی کو دین و دنیا کی مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کی نیکیوں میں برکت دے اور ان سے پوری دنیا میں دین کی سربلندی کا کام لے۔ آمین۔

تحریر: محسن موٹن

wasim-akram-hajj-journeysultan-of-swing-hajjwasim-akram-religionwasim-akram-latest-newspakistani-cricketers-hajjwasim-akram-interviewwasim-akram-personal-lifewasim-akram-lifestyle-newswasim-akram-spiritual-talkreligious-pakistani-cricketerswasim-akram-karachi-lahore

Mohsin Moten

Retail Business Expert · Motivational Speaker · Writer