Self Confidence| KhudAetmaadi kese Peda Ho

اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ خود اعتمادی کیسے پیدا ہو؟

July 22, 20263 min read1 viewsBy Mohsin Moten

اصل بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں میں خود اعتمادی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ہر وقت اپنی ظاہری شکل و صورت کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔

وہ یہی فکر کرتے ہیں:

“میں کیسا لگ رہا ہوں؟”

“میں موٹا تو نہیں لگ رہا؟”

“میں پتلا تو نہیں لگ رہا؟”

“میں کالا تو نہیں دکھ رہا؟”

“میرے کپڑے صحیح ہیں؟”

“میرا لباس ٹھیک ہے؟”

“میرے بال صحیح ہیں؟”

اور پھر یہی فکر انسان کے اعتماد کو کمزور کر دیتی ہے۔

انسان لوگوں کے سامنے خود کو پیش نہیں کر پاتا، بات کرتے ہوئے ڈرتا ہے کہ:

“لوگ کیا سوچیں گے؟”

“میری بات اچھی لگے گی یا بری؟”

“لوگ میرا مذاق تو نہیں اڑائیں گے؟”

حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جب انسان اس سوچ کی قید سے آزاد ہو جاتا ہے، تب اس کے اندر اصل خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

جب انسان اپنے آپ سے کہتا ہے:

“میں جیسا ہوں، اچھا ہوں۔

میرے رب نے مجھے بنایا ہے، اور بہت خوبصورت بنایا ہے۔”

تو پھر دل مضبوط ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا:

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ

“بے شک ہم نے انسان کو بہترین انداز میں پیدا فرمایا۔”

جب ربِ کائنات قسم کھا کر کہہ رہا ہے کہ تُو بہترین ہے، تو پھر لوگوں کی رائے سے ڈرنے کی کیا ضرورت؟

لوگ ہمیشہ کچھ نہ کچھ کہیں گے۔

کوئی تعریف کرے گا، کوئی تنقید کرے گا۔

ہر انسان کی اپنی سوچ اور اپنی رائے ہوتی ہے۔

لیکن ضروری یہ ہے کہ آپ اپنی رائے پر اعتماد رکھیں، اپنی بات پورے یقین کے ساتھ پیش کریں، اور دل سے یہ خوف نکال دیں کہ “لوگ کیا کہیں گے؟”

اپنے آپ کو صاف ستھرا اور مناسب انداز میں تیار کریں، لیکن ہر وقت خود کو سنوارنے اور دوسروں کی نظروں میں اچھا لگنے کی فکر میں نہ رہیں۔

کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ دلوں میں عزت اللہ دیتا ہے۔

اگر اللہ چاہے تو سادگی میں بھی عزت دے دے،

اور اگر اللہ نہ چاہے تو انسان لاکھ خوبصورتی اور دکھاوا کر لے، دلوں میں جگہ نہیں بنا سکتا۔

جب بھی یہ خیال ستائے کہ

“میں کیسا لگ رہا ہوں؟ لوگ کیا سوچیں گے؟”

تو اللہ سے یقین کے ساتھ دعا کریں:

“یا اللہ! سب کے دلوں میں مجھے اچھا کر دے، مجھے عزت عطا فرما۔”

کیونکہ وہی اللہ ہے جو دلوں میں عزت دیتا ہے۔

اس لیے اپنے رب پر بھروسہ رکھیں، اور خود سے کہیں:

“میں جیسا ہوں، اللہ کی بنائی ہوئی بہترین تخلیق ہوں۔”

یقین مانیں، جس دن آپ “لوگ کیا کہیں گے” کی قید سے آزاد ہو گئے، اسی دن آپ کے اندر حقیقی خود اعتمادی پیدا ہو جائے گی۔

از قلم: محسن موٹن

Mohsin Moten

Retail business Expert - Motivational Speaker - Writer

Comments

Loading comments…

اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ خود اعتمادی کیسے پیدا ہو؟