اس وقت حج 2027 کی مفت رجسٹریشن جاری ہے۔ میری تمام احباب سے گزارش ہے کہ ضرور اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ یہ نہ سوچیں کہ اس وقت آپ کے پاس وسائل ہیں یا نہیں، حالات سازگار ہیں یا نہیں، یا حج پر جانے کا انتظام ہو پائے گا یا نہیں۔
فی الحال صرف رجسٹریشن ہو رہی ہے اور وہ بھی بالکل مفت۔ یہ عمل آپ گھر بیٹھے آن لائن مکمل کر سکتے ہیں۔
نظام بھی اللہ بناتا ہے، اسباب بھی اللہ بناتا ہے۔ ہمارا کام صرف اللہ کے دروازے کو کھٹکھٹاتے رہنا ہے۔ جب بندہ اپنی طلب دکھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔
چاہے آپ پہلے حج کر چکے ہوں یا ابھی تک نہ کر سکے ہوں، وسائل رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں، کم از کم اپنی طلب اور خواہش کا اظہار ضرور کریں اور رجسٹریشن کروا لیں۔
پھر تہجد میں اٹھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اسباب بھی وہی پیدا کرے گا، راستے بھی وہی آسان کرے گا۔ اللہ تعالیٰ کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں، اس کی شان تو "کن فیکون" ہے، وہ جب کسی کام کا ارادہ فرماتا ہے تو وہ ہو جاتا ہے۔
آئیے، ہم اپنی طرف سے ایک قدم بڑھائیں اور حج کی رجسٹریشن ضرور کروائیں۔

Comments
Loading comments…