Ek Peer Sahab Ki Kahani | Urdu blog By Mohsin Moten

July 11, 20261 min read12 viewsBy Mohsin Moten

ایک معروف مذہبی شخصیت بیرونِ ملک فائیو اسٹار ہوٹل کے کانفرنس ہال میں تشریف لاتی ہے، جہاں خوشحال پاکستانی و بھارتی مسلمان بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔

خطاب میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سادگی، عدل اور قناعت کا تذکرہ ہوتا ہے۔ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ایثار، صبر اور دنیا سے بے رغبتی کے واقعات سنائے جاتے ہیں، اور سامعین کو زہد، تقویٰ اور دنیا سے بے رغبتی کی تلقین کی جاتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر فائیو اسٹار بوفے میں انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع کی جاتی ہے، پھر واپسی پر مہنگی لگژری گاڑی میں سوار ہو کر بیرونِ ملک واقع اپنے ذاتی پُرتعیش محل نما گھر کی طرف روانگی ہو جاتی ہے۔

دوسری طرف اکثر پاکستانی اور بھارتی مسلمان اپنی زکوٰۃ، خیرات اور چندہ آنکھیں بند کرکے کسی پیر صاحب، مولانا صاحب یا مذہبی ادارے کے حوالے کر دیتے ہیں۔ نہ یہ پوچھتے ہیں کہ رقم کہاں خرچ ہوگی، نہ اس کا حساب مانگتے ہیں، اور نہ ہی یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ واقعی مستحقین تک پہنچ رہی ہے یا نہیں۔

یاد رکھیں، آپ کے رشتہ دار، پڑوسی، یتیم، بیوائیں، سفید پوش خاندان اور دیگر مستحقین آپ کی زکوٰۃ اور صدقات کے زیادہ حق دار ہو سکتے ہیں۔ ان کی خبر لیجیے، ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھیے، اور اپنی خیرات وہاں پہنچائیے جہاں واقعی ضرورت ہو۔

چندہ صرف جذبات میں آکر نہیں، بلکہ تحقیق کے بعد دیجیے۔ کیونکہ قیامت کے دن آپ سے آپ کے مال کے بارے میں بھی سوال ہوگا کہ اسے کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا۔

تحریر: محسن موٹن

hazrat-umar-simplicityhazrat-ali-asceticismislamic-lectures-abroadpakistani-religious-eventsluxury-islamic-gatheringslessons-from-sahabaworldly-detachment-islamislamic-scholars-lifestylehazrat-fatima-patience5-star-hotel-bayanislamic-teachings-simplicity

Mohsin Moten

Retail business Expert - Motivational Speaker - Writer

Comments

Loading comments…

Ek Peer Sahab Ki Kahani | Urdu blog By Mohsin Moten